پاکستان موبائل مالیاتی شمولیت میں خطے سے پیچھے

پاکستان موبائل مالیاتی شمولیت میں خطے سے پیچھے

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان میں موبائل مالیاتی شمولیت سے ۔۔

متعلق ایک تفصیلی رپورٹ جاری کر دی جس میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اس شعبے میں نمایاں طور پر پیچھے ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فون کے ذریعے آن لائن بینکنگ کے استعمال کی شرح صرف 28 فیصد ہے جو بھارت، بنگلہ دیش، مصر اور سری لنکا جیسے ممالک کے مقابلے میں خاصی کم ہے ،اسی طرح حکومت کی ڈیجیٹل خدمات سے استفادہ کرنے والے افراد کی شرح بھی صرف 26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ او آئی سی سی آئی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان بھر میں ایسے افراد جو موبائل کے ذریعے آمدنی حاصل کرتے ہیں، ان کی تعداد کل آبادی کے صرف 21 فیصد کے برابر ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ چیمبر کا کہنا ہے کہ مالیاتی شمولیت کے اس کمزور رجحان کی بنیادی وجہ ملک میں 10 فیصد سے زائد آبادی کا انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہونا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں