ڈالر مزید مہنگا، سونا سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 14پیسے کے اضافے سے 283.55روپے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 3378 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 245 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1925 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے کا ہوگیا ۔