اسٹاک ایکسچینج :مندی کے بادل برقرار،87ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج کیلئے رواں کاروباری ہفتہ امتحان بن گیا۔ مندی کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے میں ناکام نظر آرہا جس کی بنیادی وجہ عالمی جنگوں کا رونما ہونا ہے۔
ایران اوراسرائیل جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی ، اسی تناظر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ۔ رواں ماہ 100 انڈیکس کا تاریخی سطح پر جانا اور پھر مسلسل مندی سے 7ہزار سے پوائنٹس کی گراوٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں اربوں روپے کا سرمایہ منتقل ہوچکا ہے ۔کاروبار کے اختتام پرانڈیکس 463 پوائنٹس کی کمی سے 120,002 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم14 ہزار 523 ارب روپے رہا یعنی سرمایہ کاروں کے منافع میں 87 ارب روپے کی کمی ہوگئی۔