بجٹ پرکاروباری برادری کے تحفظات دورکئے جائیں،میاں زاہد
کراچی (این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد نے کہا کہ کاروباری برادری کوبجٹ پرتحفظات ہیں جنہیں دورکیا جائے ۔۔
تاجررہنما بجٹ کوغیرمتوازن، کاروبار دشمن اورترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے رہے ہیں جس کا نوٹس لیا جائے ،مختلف تجارتی تنظیموں، ماہرین اورصنعتکاروں کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پیداواری لاگت کم کرنے ، برآمدات بڑھانے اورسرمایہ کاری کوفروغ دینے کیلئے مؤثراقدامات نہیں کیے گئے ۔ بزنس کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ بجٹ میں ٹیکس دینے والوں پرمزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔