بینک ٹرانزیکشنز پر اضافی ٹیکس ، صارفین برہم، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

بینک ٹرانزیکشنز پر اضافی ٹیکس ، صارفین برہم، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

کراچی(بزنس ڈیسک)حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے بینک ٹرانزیکشنز پر اضافی ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس پر عوامی سطح پر شدید غصے اور بے اطمینانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ٹیکس کا مقصد محصولات میں اضافہ اور معیشت کو دستاویزی بنانا ہے، تاہم صارفین اور کاروباری طبقے نے اس فیصلے کو مہنگائی کے طوفان میں مزید ایندھن قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرانزیکشن ٹیکس اور مہنگائی کا طوفان جیسے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو چکے ہیں جہاں شہری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر صارفین نے اس اقدام کو ‘‘بینکنگ کے فروغ کی نفی’’ اور ‘‘عام شہریوں کے لیے سزا’’ قرار دیا ہے۔ چھوٹے کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ ہر مالی لین دین پر اضافی ٹیکس عائد کرنا انہیں غیر رسمی معیشت کی طرف دھکیل رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں