بہتر پیداواری صلاحیت پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد، شاہد عمران
لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبر کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ بہتر پیداواری صلاحیت پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے۔
اتوار کو یہاں فیملی فوڈز پراڈکٹس کے زیراہتمام منعقدہ صنعتی پیداواری صلاحیت اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد کے موضوع پرگول میز ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ صنعتی پیداواری صلاحیت یعنی کم وسائل کے ساتھ زیادہ پیداوار حاصل کرنا پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے۔