فرنیچر اور خشک میوہ جات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

فرنیچر اور خشک میوہ جات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

فیصل آباد(این این آئی)جون 2025 کے دوران فرنیچر اورخشک میوہ جات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق فرنیچر کی برآمدات کی مالیت 191 ملین تک پہنچ گئی جبکہ جون 2024 میں برآمدات کا حجم 156 ملین روپے رہا تھا ۔اس طرح فرنیچر کی برآمدات میں 35 ملین روپے یعنی 22.43 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔پی بی ایس کے مطابق خشک میوہ جات کی برآمدات کی مالیت 1.7 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ جون 2024 میں خشک میوہ جات کی برآمدات کا حجم 1.03  روپے رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں