اسٹاک ایکسچینج:447پوائنٹس کی تیزی،25ارب منافع
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کرے گا یا نہیں ،اسی تناظر میں 100 انڈیکس کی رفتار دن بھر متزلزل رہی۔۔۔
دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس ایک موقع پر ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار 18 پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا ،تاہم پرافٹ ٹیکنگ اور شرح سود میں کمی نہ ہونے کے خدشات سے انڈیکس کی رفتار میں بتدریج کمی ہوتی رہی، اختتامی لمحات میں حصص کی خریداری کا رجحان جاری مندی پر غالب آیا اور 100 انڈیکس کی ٹریڈنگ کا اختتام 447 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 38 ہزار 400 کی حد سے ہوا۔ دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 180 پوائنٹس بڑھ کر 42254.84،کے ایم آئی30انڈیکس 281پوائنٹس بڑھ کر 194109.59 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 131 پوائنٹس کے اضافے سے 85702.96 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ کا حجم 25ارب روپے بڑھ کر 16 ہزار 595 ارب رہا۔ 42کروڑ 58 لاکھ روپے مالیت کے سودوں کا حجم 24 ارب 99 کروڑ سے زائد رہا ۔