الیکٹری سٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ نمائش کا آغاز
لاہور(بزنس ڈیسک)ایکسپو سینٹر لاہور میں الیکٹری سٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ نمائش کا آغاز ہو گیا۔۔
جس کا افتتاح لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد نے کیا۔ فیکٹ ایگزیبیشنز کے زیرِاہتمام منعقدہ تین روزہ نمائش میں 100 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیاںجدید توانائی، بجلی اور الیکٹرک موبیلٹی ٹیکنالوجیز کی نمائش کر رہی ہیں۔میاں ابوذر شاد نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے اہداف حاصل کرنے کیلئے جدت اور باہمی تعاون نہایت ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ الیکٹر سٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ جیسی نمائشیں صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے اور ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جیسے جیسے ہم جدید اور نئی ایجادات کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ دیکھنا خوش آئند ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی ادارے ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پاکستان کیلئے پائیدار مستقبل بنانے میں شریک ہیں۔فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا کہ یہ صرف نمائش نہیں بلکہ روشن مستقبل کی تشکیل کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے ۔