ایف پی سی سی آئی کا معاشی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار

ایف پی سی سی آئی کا معاشی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار

کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے موجودہ معاشی پالیسیوں، بجٹ میں بے ضابطگیوں، شرح سود، فنانس ایکٹ اور حکومتی وعدوں کی عدم تکمیل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

قائم مقام صدر ذکی اعجاز کی زیر صدارت کراچی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کی پالیسیاں نجی شعبے کے لیے رکاوٹ بن رہی ہیں۔ذکی اعجاز نے بتایا کہ فنانس ایکٹ کے سیکشن 21 ایس میں ایف بی آر نے کچھ ترامیم ضرور کی ہیں، لیکن ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ ہے کہ 2 لاکھ روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی حد کو 25 لاکھ تک بڑھایا جائے ،تاکہ بزنس کمیونٹی کو ریلیف مل سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ آرڈیننس تو موجود ہے لیکن عملی اقدامات ناکافی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شرحِ سود میں 11 فیصد تک کمی کے باوجود معیشت میں بہتری کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔ انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور گورنر اسٹیٹ بینک سے اپیل کی کہ شرح سود کو خطے کے ممالک کے برابر لایا جائے، تاکہ سرمایہ کاری کا ماحول پیدا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں