این بی پی اور HAZECO میں بلوں کی ڈیجیٹل وصولی کیلئے اشتراک

این بی پی اور HAZECO میں بلوں کی ڈیجیٹل وصولی کیلئے اشتراک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نے اپنی ڈیجیٹل خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (HAZECO) سے بلوں کی ڈیجیٹل وصولی کے لیے شراکت داری کرلی ہے ۔

یہ اقدام بینک کی ڈیجیٹل منتقلی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔معاہدے پر نیشنل بینک اسلام آباد کے جنرل منیجر نارتھ عمران گل اور HAZECOکے سی ای او انجینئر قاضی محمد طاہر نے دستخط کیے ۔ تقریب میں ڈیجیٹل سلوشنز نارتھ ڈیجیٹل بینکنگ گروپ (ڈی بی جی) کے سربراہ ہشام جان کیانی اور این بی پی ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ فخر الزمان بھی موجود تھے ۔ اس شراکت داری کے تحت این بی پی HAZECO کے تقریباً9 لاکھ صارفین کے بلوں کی بروقت اور موثر وصولی یقینی بنانے کے لیے اپنے SMARTPAY اور 1LINK ریورس ایگری گیشن پلیٹ فارمز کو مزید فعال بنائے گا۔دونوں اداروں کے سینئر عہدیداروں نے اس اشتراک کو صارفین کے لیے سہولت، بلنگ کے عمل میں شفافیت، کیش فلو کے موثر انتظام اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے ۔ یہ سنگ میل نہ صرف این بی پی کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کو کو فروغ دینے ، جدید مالیاتی حل فراہم کرنے اور ایک محفوظ اور جامع ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل میں اس کے فعال کردار کا ثبوت بھی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں