چین کوکیمیکل برآمدات میں 201فیصد اضافہ ریکارڈ

چین کوکیمیکل برآمدات میں 201فیصد اضافہ ریکارڈ

بیجنگ (این این آئی) رواں سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی چین کوکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں 201 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 4.38 ملین ڈالر سے بڑھ کر 13.19 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ چائنہ اکنا مک نیٹ کے مطابق وزارتِ تجارت پاکستان کے ذرائع نے سی سی این کو بتایا کہ اس شاندار اضافے کی بڑی وجہ کیمیکل اور متعلقہ صنعتوں کی مصنوعات کی برآمدات ہیں، جو گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران 0.31 ملین ڈالر تھیں، جو اب بڑھ کر 6.20 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، کیمیکل مصنوعات کی مجموعی مالیت 6.60 ملین ڈالر اور وزن 6.24 ملین کلوگرام تک پہنچ گیا ہے ، جس کی اوسط قیمت 1.05 ڈالر فی کلوگرام رہی جو مصنوعات کے معیار اور مارکیٹ کی طلب میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں