سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیاجائے ،ناصر منصور
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد چیمبر کے صدر ناصر منصور قریشی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے جن سے غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو۔
بدھ کوچیمبر ہاؤس میں تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران صدر قریشی نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیمنٹ، فارماسیوٹیکل جیسی منفرد اشیاء شامل ہیں۔