پاکستان کیساتھ باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں،آسیان
اسلام آباد (این این آئی)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کا کم ہورنے کہا ہے کہ۔۔۔
ہم پاکستان کے ساتھ دیرپا، جامع اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔پاکستان اور آسیان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کا کم ہورن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی آسیان ریجنل فورم میں شمولیت خطے میں امن کے لیے عزم کا ثبوت ہے ۔