ایس ای سی پی:متعدد ریگولیٹری اور ترقیاتی اقدامات متعارف

ایس ای سی پی:متعدد ریگولیٹری اور ترقیاتی اقدامات متعارف

اسلام آباد(اے پی پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے میوچل فنڈز کی صنعت کو تقویت دینے اور مالی شمولیت کے فروغ کے لیے متعدد ریگولیٹری اور ترقیاتی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

ایس ای سی پی ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران کمشنر ایس ای سی پی ذیشان رحمن خٹک نے سرمایہ کاروں کے تحفظ، آپریشنل کارکردگی اور عالمی معیارات کے ساتھ ریگولیٹری ہم آہنگی کے لیے کمیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مالیاتی شعبے میں جدت پیدا کرنے میں ڈیجیٹائزیشن کے کلیدی کردار پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈیجیٹل اسیٹ مینجمنٹ کمپنیز (اے ایم سی) کے فریم ورک کا آغاز ایک اہم اقدام ہے جس میں کم از کم ایکوٹی اور فنڈ کے سائز کی حد کو کم کرنا، مکمل طور پر ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور آپریشنز کو آسان بنانا شامل ہے ۔ یہ اقدامات جدت اور رسائی کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں