پاکستانی کمپنی یو اے ای میں گوشت سپلائی کیلئے اہل قرار
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کی معروف گوشت برآمدکنندہ کمپنی دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ نے متحدہ عرب امارات کے صف اول کے ریٹیل گروپ ماجد الفطیم سے اہم کامیابی حاصل کرلی
۔کمپنی کویواے ای میں کیئر فور سپر مارکیٹ چین کی تمام شاخوں کے لیے براہ راست گوشت سپلائی کی منظوری دے دی گئی ہے جو اس شعبے میں پاکستان کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے ۔کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ اعلامیہ کے مطابق، دی آرگینک میٹ کمپنی نے ماجد الفطیم گروپ کے سخت آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 94.89 فیصد اسکور حاصل کیاجس کے بعد کمپنی کو یو اے ای میں براہِ راست گوشت سپلائی کیلئے اہل قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی کسی کمپنی کو متحدہ عرب امارات میں براہِ راست ریٹیل نیٹ ورک میں گوشت سپلائی کا اختیار حاصل ہوا ہے ۔