ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 500روپے مہنگا
کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی ،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 3400 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 428 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہوگئی۔