ترسیلات زر میں 7.4فیصد اضافہ،3.20ارب ڈالر ریکارڈ

ترسیلات زر میں 7.4فیصد اضافہ،3.20ارب ڈالر ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ملکی ترسیلات زر کی آمدنی جولائی 2025 میں3ارب 20 کروڑ ڈالر رہی۔۔

،جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.4فیصد کی نمایاں بہتری کو ظاہر کرتی ہے ۔مالی سال 2025 میں مجموعی ترسیلات زر 26 فیصد اضافے کے ساتھ پہلی بار 38 ارب 29 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تک پہنچی تھی جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند خبر ہے ،اسکا مطلب ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے گھروں کو بھیجی جانے والی رقم میں ریکارڈ اضافہ ہوا، اگرچہ جولائی 2025 کی ترسیلات زر جون 2025 کے مقابلے میں 6 فیصد کم رہی، تاہم مجموعی سالانہ اعدادوشمار نے مثبت رجحان دکھایا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئی جو 82 کروڑ 37لاکھ ڈالر رہی ہے اسکے بعدمتحدہ عرب امارات سے 66 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اور برطانیہ سے 45 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں۔ دوسری جانب امریکاسے بھی ترسیلات زر کی اچھی مقدارموصول ہوئی، جو26کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں