پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے ،سیف الرحمان

پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے ،سیف الرحمان

لاہور (اے پی پی) کوآرڈینٹر وفاقی ٹیکس محتسب سیف الرحمان نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کر کے اسے سنگل ڈیجٹ تک لائے۔

 اتوار کو ایک بیان میں کوآرڈینٹر وفاقی ٹیکس محتسب سیف الرحمان نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم کرنے سے بزنس، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سستے قرضوں تک رسائی حاصل ہو سکے گی جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ سیف الرحمان نے کہا کہ موجودہ بلند شرح سود سرمایہ کاری کے لیے موافق نہیں کیونکہ پہلے سے ہی افراط زر اور معاشی چیلنجز سے نبرد آزما صنعتوں پر زیادہ مالی بوجھ پڑتا ہے ۔ کوآرڈینٹر وفاقی ٹیکس محتسب نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ مقامی صنعتوں کی ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لیے کاروبار دوست مالیاتی پالیسیاں متعارف کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں