چین کو ڈینٹل مصنوعات کی برآمدات میں 4فیصد اضافہ

چین کو ڈینٹل مصنوعات کی برآمدات میں 4فیصد اضافہ

بیجنگ (این این آئی)رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی چین کو ڈینٹل آلات اور اشیاء کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو20 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

 چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ پاکستان سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 5 ہزار 840 کلوگرام ڈینٹل سے متعلق آلات چین بھیجے گئے ، جن کی اوسط قیمت 0.47 امریکی ڈالر فی کلوگرام رہی۔ یہ اضافہ طبی شعبے میں بڑھتے ہوئے تجارتی رجحان کی عکاسی کرتا ہے ، جہاں پاکستان کی چین کو میڈیکل اور سرجیکل آلات کی مجموعی برآمدات 55 لاکھ 60 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ ویٹرنری آلات کی برآمدات 32 لاکھ 40 ہزار ڈالر اور آنکھوں سے متعلق آلات (آپتھالومک ایکوئپمنٹ) کی برآمدات 1 لاکھ 55 ہزار 465 ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں