مہنگائی، بجلی، گیس کے بل تاجروں کا مسائل کے حل کا مطالبہ
کراچی(بزنس ڈیسک)تاجر برادری نے مہنگائی، بجلی اور گیس کے بڑھتے بلوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔
حالیہ گیلپ سروے کے مطابق 28 فیصد تاجروں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، جب کہ 18 فیصد نے یوٹیلیٹی بلز میں اضافے کو کاروبار کے لیے سب سے بڑا چیلنج بتایا۔سروے میں 11 فیصد نے بڑھتے ٹیکس، 6 فیصد نے سیاسی عدم استحکام، 4 فیصد نے لوڈشیڈنگ اور 3 فیصد نے روپے کی قدر کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔