ہینو پائینئر ڈٹرو 300 سیریز لائن اپ کی رونمائی

ہینو پائینئر ڈٹرو 300 سیریز  لائن اپ کی رونمائی

کراچی(بزنس ڈیسک)ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اپنے نئے ہینو پائینئر ڈٹرو 300 سیریز لائن اپ کی رونمائی کی۔

 پروڈکٹ کی نمائش کے موقع پر جاپان کے سفیر برائے پاکستان، جناب شُوئی چی آکاماتسو، اور ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کی اعلیٰ انتظامیہ بھی موجود تھی۔ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او تاکایوکی کزاوا نے مقامی میڈیا کو نئے ڈٹرو 300 سیریز لائن اپ کے بارے میں بریفنگ دی جو پاکستان کا پہلا جاپانی یو این آرکمپلائینٹ ٹرک ہے اور اب ملک بھر میں دستیاب ہے ۔مزید بربرآں ہینوپاک کی انتظامیہ نے اپنے صارفین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملک بھر میں اپنے فلیٹ آپریشنز کے لیے ہینو برانڈ پر اعتماد اور بھروسہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں