ملک کومعاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ،اسلام آباد چیمبر

ملک کومعاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ،اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد چیمبرکی قیادت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ معاشی چیلنجزسے نکالنے اور ۔۔۔

اسے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قومی اتحاد بہت ضروری ہے ۔ایک مشترکہ بیان میں سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کو میثاق استحکام پاکستان میں شمولیت کی دعوت دینے پر وزیر اعظم کو سراہتے ہوئے آئی سی سی آئی کی قیادت نے اسے اتفاق رائے کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بروقت اقدام قرار دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں