تولہ سونا 4100 روپے مہنگا
کراچی(بزنس ڈیسک)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام قیمت 3222 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 08 ہزار 470 روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 108 روپے کے اضافے سے 4121 روپے اور دس گرام 93روپے کے اضافے سے 3533 روپے کی سطح پر آگئی۔