مرکنٹائل ایکسچینج میں 30 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 30 ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 30 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 32970 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 17.459 ارب روپے رہی جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.622 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.794 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.956 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.765 ارب روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 861.653 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 194.801 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 184.323 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 146.015 ملین روپے اورڈی جے کے سودوں کی مالیت 115.701 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں