آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا قوی امکان
کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک کی آئندہ مانیٹری پالیسی میں موجودہ شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی تصدیق مالیاتی سروے میں ہوئی ہے ۔
سروے کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر 72 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ 15 ستمبر کو شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہے گی۔ 28 فیصدکے مطابق شرح سود میں کم از کم 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کی کمی متوقع ہے جبکہ 6 فیصد شرکاء نے کم از کم 25 بیسز پوائنٹس کمی کی رائے دی ہے ۔