ایس ای سی پی معاون ریگولیٹری ماحول کیلئے پرعزم
صنعت کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، کمشنر انشورنس مجتبیٰ احمد لودھی
کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے پاکستان میں تکافل کا مستقبل کے عنوان پر ایک گول میز مباحثے کا اہتمام کیا۔یہ تقریب ایس ای سی پی کے انشورڈ پاکستان کے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کا حصہ تھی۔ اجلاس کا مقصد تکافل کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینا تھا۔یہ اقدام کمشنر مجتبیٰ احمد لودھی کی رہنمائی میں ایس ای سی پی کے انشورنس ڈویژن کی جانب سے شروع کیا گیا۔ کمشنر انشورنس مجتبیٰ احمد لودھی نے شرکاء کی بھرپور شمولیت کو سراہا اور تکافل کے فروغ میں مشترکہ ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایس ای سی پی ایک آسان اور معاون ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر عمل درآمد کیلئے صنعت کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ مفتی احسان وقار نے حالیہ آئینی اصلاحات کی روشنی میں شریعت کے مطابق انشورنس کی طرف منتقلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔