مرکنٹائل ایکسچینج میں 44ارب کے 54912سودے
زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،مالیت22.155 ارب رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس رپورٹر)مرکنٹائل ایکسچینج میں 44ارب روپے کے سودے ہوئے ۔ سودوں کی مجموعی تعداد54912رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 22.155 ارب روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 5.008 ارب روپے ، کوٹس کے سودوں کی مالیت 8.160 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.155 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.536 ارب روپے ، جاپان ایکوٹی 225 کے سودوں کی مالیت 1.563 ارب روپے ، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 1.040 ارب روپے ، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.238 ارب روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 737.957 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 624 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 290.892 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 53.007 ملین روپے اورایلومینم کے سودوں کی مالیت 44.881 ملین روپے ریکارڈ کی گئی ۔