کمپنیز شیئرز کے مزید اجراء یگولیشنز2020میں مجوزہ ترامیم پر نوٹیفکیشن جاری
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے کمپنیز شیئرز کے مزید اجراء ریگولیشنز2020 میں مجوزہ ترامیم پر عوامی مشاورت کے آغاز کیلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔۔۔
کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت، کمپنیاں رائٹس ایشو کے ذریعے اپنے شیئر کیپٹل میں اضافہ کر سکتی ہیں جو موجودہ شیئر ہولڈرز کو ان کی موجودہ ملکیت کے تناسب سے اضافی حصص خریدنے کا حق فراہم کرتا ہے ۔مجوزہ ترامیم میں اس موجودہ شق کا جائزہ لیا گیا ہے جو کسی لسٹڈ کمپنی کو رائٹس ایشو جاری رکھنے سے روکتی ہے۔