ایس ای سی پی :4ماہ میں 14ہزار802نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

ایس ای سی پی :4ماہ میں 14ہزار802نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

99فیصد رجسٹریشن آن لائن ہوئیں،آئی ٹی وای کامرس شعبہ سرفہرست رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران ایس ای سی پی نے 14ہزار802 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں ، ان میں سے 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن کے ذریعے مکمل ہوئیں۔ اس طرح پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد2لاکھ72ہزار918ہوگئی۔اس مدت کے دوران کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 20.59 ارب روپے رہا،کمپنیوں کے ڈھانچے کے لحاظ سے 59 فیصد نئی رجسٹریشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کی تھیں جبکہ 37 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں کی تھیں، باقی 4 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش ادارے ، تجارتی ادارے اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپس شامل تھیں، اس کے علاوہ اس مدت کے دوران 10 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنا کاروباری دفتر قائم کیا ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبوں میں سب سے زیادہ 2,999 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں