اینگرو فرٹیلائزرز اور محکمہ زراعت پنجاب کا مشترکہ کسان کنونشن کا انعقاد
کراچی(بزنس ڈیسک)اینگرو فرٹیلائزرز نے محکمہ زراعت پنجاب کے اشتراک سے پنجاب میں گندم کی کاشت کاری کی مہم کے تحت بہاولپور میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا۔ کنونشن میں علاقے کے 600 سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔
کنونشن میں اینگرو فرٹیلائزرز نے جدید اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طورپر کام کیا جس کا مقصد گندم کی پیداوار کو بڑھانا اور اور صوبے میں زرعی پیداوار کو بہتربنایاجاسکے ۔ کنونشن میں صوبائی وزیرِزراعت عاشق حسین کرمانی، سیکریٹری پنجاب زراعت افتخار علی سہواور محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کو اجاگرکیا۔ اینگرو فرٹیلائزرز نے حکومتِ پنجاب کے سیلاب بحالی پروگرام کے تحت کسانوں کی بحالی اور ربیع کی فصل کی بروقت کاشت کو یقینی بنانے کیلئے سیلاب سے متاثرہ 2737کسانوں میں گندم اور سبزیوں کے اعلیٰ معیار کے بیج مفت تقسیم کیے ۔صو بائی وزیرِ زراعت عاشق حسین کرمانی، سیکریٹری پنجاب زراعت افتخار علی سہونے بہاولپور میں اینگرو مرکزآؤٹ لیٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے نائب صدر کمرشل عاطف محمد علی نے کہاکہ پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کسانوں کو پائیدار زرعی ترقی کیلئے درکارجدید آلات اور مہارت سے آراستہ کرنے کے ہمارے مشترکہ ہدف کی عکاسی ہے ۔عاشق حسین کرمانی نے کہاکہ حکومتِ پنجاب گندم کی کاشت کی اس مہم کے ذریعے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اورکاشتکاروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے ۔