برازیل:فٹبال میچ میں جھگڑا، 23ریڈ کارڈز کا ریکارڈ قائم
برازیلیا (سپورٹس ڈیسک)برازیل میں فٹبال میچ کے دوران جھگڑے کے بعد سب سے زیادہ 23 ریڈ کارڈز دکھانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
برازیل میں کھیلے گئے کیمپیوناتو مینیرو کے فائنل میں روایتی حریف کلبوں کروزیرو اور ایٹلیٹیکو مینیرو کے درمیان میچ کے اختتامی لمحات میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ واقعہ میچ کے اختتامی مراحل میں پیش آیا جب کروزیرو کو ایٹلیٹیکو مینیرو کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی۔میچ کے آخری لمحات میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب اٹلیٹیکو مینیرو کے گول کیپر ایورسن نے کروزیرو کے مڈفیلڈر کرسٹن کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ صورتحال اس قدر کشیدہ ہو گئی کہ سکیورٹی عملے کو مداخلت کر کے کھلاڑیوں کو الگ کرنا پڑا۔میچ ریفری نے واقعے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 23 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔