اسٹاک ایکسچینج میں 2026 کے دوران 16 آئی پی اوز متوقع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ ساز کارکردگی کمپنیوں کو دوبارہ ایکویٹیز کی طرف راغب کر رہی ہے۔۔۔
جس کے باعث بینکرز کا کہنا ہے کہ 2026 میں ابتدائی عوامی پیشکشوں (آئی پی او) کے لیے یہ ایک شاندار سال ہو سکتا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دو سرکردہ سرمایہ کاری بینکوں کے پاس آئندہ سات مہینوں میں مجموعی طور پر 16 آئی پی اوز (ابتدائی عوامی پیشکشوں) کی پائپ لائن ہے۔