سونے کی ایک اور چھلانگ،10ہزار7سو روپے مہنگا،تولہ4لاکھ 54 ہزار سے اوپر

سونے کی ایک اور چھلانگ،10ہزار7سو روپے مہنگا،تولہ4لاکھ 54 ہزار سے اوپر

10گرام 24قیراط سونے کی قیمت 9ہزار 174 روپے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 456 روپے ،چاندی بھی مہنگی عالمی مارکیٹ میں سونا 4ہزار 319 ڈالر کا ہوگیا، روپیہ مسلسل 58 ویں روزبھی تگڑا رہا،ڈالر4پیسے مزیدسستا

کراچی،اسلام آباد(بزنس رپورٹر،اے پی پی)سونے کی ایک اور چھلانگ، قیمت میں 10ہزار 700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار262 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10ہزار700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار262 روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 9ہزار 174 روپے اضافے کے بعد 3لاکھ 80ہزار 282 روپے سے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 456 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3لاکھ 48ہزار 604 روپے سے بڑھ کر 3لاکھ 57 ہزار 14 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 232 روپے اضافے کے بعد 6ہزار 684 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 199 روپے اضافے کے بعد 5ہزار 730 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ہزار 212 ڈالر سے بڑھ کر 4ہزار 319 ڈالر ہو گئی۔ادھر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 58 ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4پیسے کی کمی سے 280.32روپے پر بند ہوا،اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر4پیسے کی کمی سے 281.36روپے پر آگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں