موٹروہیکل آرڈیننس کی متنازع شقیں واپس لینے کا مطالبہ

موٹروہیکل آرڈیننس کی متنازع شقیں واپس لینے کا مطالبہ

ٹرانسپورٹرز کی19دسمبر کی ہڑتال سے صورتحال مزید بگڑ سکتی ،اسٹیل پروڈیوسرز

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتالوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ طویل اور ممکنہ ہڑتالیں صنعتی پیداوار، سپلائی چینز اور مجموعی اقتصادی استحکام پر سنگین منفی اثر ڈال رہی ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کے مطابق موجودہ احتجاج 8 دسمبر 2025ء کو نافذ ہونے والے موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کے ردعمل میں شروع ہوا، اگرچہ 13 دسمبر کو پنجاب کے بعض علاقوں میں محدود مذاکرات کے بعد تناؤ میں عارضی کمی دیکھی گئی، تاہم اہم ٹرانسپورٹ تنظیمیں ،مال برداری ایسوسی ایشنز نے حکومت کی یقین دہانیوں سے غیر مطمئن ہونے کے بعد 19 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا اور خبردار کیا کہ اگر آرڈیننس کی متنازع شقیں واپس نہ لی گئیں تو مال برداری اور مسافر ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔  اسٹیل پروڈیوسرز نے کہا کہ ہڑتال کے صنعتی اثرات پہلے ہی شدید ہیں، اگر19دسمبر کی ہڑتال ہوگئی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں