پاک، انڈونیشیا خوردنی تیل کے شعبے میں تعاون ناگزیر

پاک، انڈونیشیا خوردنی تیل کے شعبے میں تعاون ناگزیر

مضبوط شراکت داری ہی مشترکہ خوشحالی کی ضمانت، قونصل جنرل مدذاکر ایم اے

کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل مدذاکر ایم اے نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان بالخصوص خوردنی تیل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ مضبوط شراکت داری ہی پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضمانت ہے ۔ یہ بات انہوں نے کراچی قونصلیٹ میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان سے ملاقات کے دوران کہی ،انکے ہمراہ رشید جان محمد اور احمد غلام حسین بھی موجود تھے ۔ قونصل جنرل مدزاکر ایم اے نے کہا کہ انڈونیشیا پام آئل کی کاشت اور پراسیسنگ میں وسیع تجربہ رکھتا ہے اور اس شعبے میں پاکستان کو تکنیکی معاونت، تربیتی پروگرامز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر فراہم کی جا سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی تعاون اور مہارت کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں