سونا8500روپے مزید مہنگا تولہ 4لاکھ 70ہزار سے اوپر

 سونا8500روپے مزید مہنگا تولہ 4لاکھ 70ہزار سے اوپر

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں منگل کو قیمتی دھات کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔۔

 ادھرانٹربینک میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں مسلسل تنزلی کا شکار ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 85 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4485 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 8 ہزار 500 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 288 روپے کے بھاری اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ روپے کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 205 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار رہی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو گیاجس سے ڈالر 280 روپے 22 پیسے سے کم ہوکر 280 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں