گندم سبسڈی پالیسی میں شفافیت ناگزیر،سلیم میمن
حیدرآباد (این این آئی)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن نے سندھ میں گندم کی سبسڈی اور فوڈ پاس پالیسی 2025-26 پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے نظام میں شفافیت کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے۔
ایک بیان میں سلیم میمن نے کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق سندھ حکومت سبسڈی کے تحت 100 کلو گرام گندم کی بوری تقریبا 8,000 روپے میں فراہم کر رہی ہے ، جبکہ مارکیٹ میں یہی گندم فلور ملز کو9,500 میں مل رہی ہے۔