آلو کی فصل زیادہ، نرخ انتہائی کم،17 روپے کلو تک فروخت

 آلو کی فصل زیادہ، نرخ انتہائی کم،17 روپے کلو تک فروخت

120 کلو والی بوری 2500 روپے میں فروخت ،گزشتہ سال قیمت 10ہزارتھی

لا ہور(نمائندہ دنیا)امسال آلو کی فصل گزشتہ سیزن کے مقابلے میں زیادہ ہونے کا امکان ہے لیکن نرخ نسبتاً انتہائی کم ہیں ۔ معلوم ہواہے گزشتہ سیزن کا آلو ابھی تک اسٹورز میں موجودہے اور نئی فصل بھی مارکیٹ میں آنے لگی،ڈیمانڈ انتہائی کم ہونے کے باعث آلو کی قیمت بری طرح متاثر ہوئی، گزشتہ سیزن میں 90 ملین ٹن آلو کی فصل حاصل کی گئی اوربیشتر آلو سٹورز میں محفوظ کرلیا گیا تھا ،آلو کی ایکسپورٹ نہ ہونے سے مارکیٹ میں طلب و رسد میں بگاڑ پیدا ہوگیا۔ کچی پٹائی کے آلوکی مارکیٹ میں 120 کلو والی بوری 1500 سے لیکر 2500 روپے تک فروخت ہو رہی ہے ،یہی آلوگزشتہ سال8 ہزار سے 10ہزار روپے فی بوری بکتا ررہا ۔ صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو تباہ حالی سے بچانے کیلئے ریلیف فراہم کرے اور 1988 ء کی طرح آلو کی فصل کسانوں سے خود خرید کر ایکسپورٹ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں