لکی انوسٹمنٹس کا 130ارب کا ایسٹ انڈر مینجمنٹ کا سنگِ میل عبور
کراچی(بزنس ڈیسک)لکی انوسٹمنٹس نے اپنے آپریشنز کے پہلے سال 130ارب روپے ایسٹ انڈر مینجمنٹ کاسنگِ میل عبور کرلیا ۔
کمپنی یہ اہم سنگِ میل حاصل کرکے پاکستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اسلامک ایسٹ مینجمنٹ بن گئی ہے ۔ شریعہ کمپلائنٹ ، اخلاقی اور منظم سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ لکی انوسٹمنٹس نے اپریل 2025 میں اپنے پہلے اسلامک فنڈ کا آغاز کیا تھا۔ لکی انوسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب سی ایف اے نے کہاکہ پہلے ہی سال میں130ارب روپے سے زائد ایسٹ انڈر مینجمنٹ کا حصول ہماری اقدار پر مبنی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے ، ہمارا مقصد شریعہ کے مطابق سلوشنز کے ذریعے طویل المدّتی دولت کے فروغ، مالی شمولیت اورملک کی پائیدار اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرناہے ۔