ایس ایم ای سیکٹر آسان کاروبار اسکیم سے فائدہ اٹھائے ، صدرچیمبر
فیصل آباد(اے پی پی)فیصل آباد چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ایس ایم ای سیکٹر پر زور دیا ہے کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کی آسان کاروبار ایکسپورٹ فنانس اسکیم سے فائدہ اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے بلا سود فنانسنگ سے ملکی برآمدی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور روایتی برآمد کنندگان کے ساتھ چھوٹے برآمد کنندگان کی بڑی تعداد بھی برآمدات میں اپنا حصہ ڈال سکے گی جس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ تجارتی خسارے پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔