مرکنٹائل ایکسچینج میں 57ارب کے 73ہزار537سودے
کراچی(بزنس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 57.379 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 73537 رہی۔
زیادہ کاروبار سلور میں ریکارڈ کیا گیا جو 24.548 ارب روپے رہا، اس کے بعد گولڈ میں 20.331 ارب روپے ، کاٹس میں 4.028 ارب روپے ، پلاٹینم میں 2.964 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 میں 1.754 ارب روپے ، کروڈ آئل میں 1.738ارب روپے ، کاپر میں 518.084ملین روپے اورڈاؤ جونز میں 569.049 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔