ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

 ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

اسلام آباد(اے پی پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستاننے مالی شمولیت کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کیلئے جاری اقدامات کے تحت ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوںکو یہ اختیار دے دیا ہے کہ۔۔۔

وہ پاکستانی رہائشی انفرادی صارفین کیلئے سہل سرمایہ کاری اکانٹس براہِ راست کھول سکیں۔ یہ لو رسک والے اکانٹس ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں(اے ایم سی)اپنی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور/یا درخواست فارم کے ذریعے ایک سادہ جانچ پڑتال کے نظام کے تحت کھول سکیں گی۔ ایس ای سی پی کے مطابق اس توسیعی سہولت کے تحت ایسٹ مینجمنٹ کمپنیاں صارفین سے مطلوبہ معلومات حاصل کرکے ضروری تصدیقی عمل مکمل کریں گی اور سہل سرمایہ کاری اکانٹس کیلئے مقررہ سرمایہ کاری اور لین دین کی حدود پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں