خواتین مصنوعی ذہانت سے زیادہ محتاط رہتی ہیں:تحقیق

 خواتین مصنوعی ذہانت سے زیادہ محتاط رہتی ہیں:تحقیق

لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)کو زیادہ خطرناک سمجھتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ مردوں کے مقابلے میں اے آئی سے زیادہ محتاط رہتی ہیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے PNAS Nexus میں شائع ہوئی ہے ۔نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کی محقق بیٹریس میجسٹو اور ان کی ٹیم کیمطابق مردوں کا اوسط سکور 4.38 جبکہ خواتین کا 4.87 رہا جو تقریبا 11 فیصد زیادہ ہے ۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ خواتین عمومی طور پر خطرات کو بھانپ کر ان سے پیشگی گریز کرتی ہیں۔ لاٹری طرز کے سوالات میں خواتین نے یقینی مگر کم فائدے کو زیادہ خطرناک مگر بڑے فائدے پر ترجیح دی۔محققین کے مطابق خواتین زیادہ تر ایسے شعبوں میں کام کرتی ہیں جو آٹومیشن اور ٹیکنالوجی سے متاثر ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اے آئی کے ممکنہ اثرات سے زیادہ فکرمند ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں