آنکھ کی سرجری کی صلاحیت رکھنے والا خودکار روبوٹ تیار

 آنکھ کی سرجری کی صلاحیت رکھنے والا خودکار روبوٹ تیار

بیجنگ (نیٹ نیوز)چینی محققین کی ایک ٹیم نے آنکھ کی سرجری کرنے کی صلاحیت رکھنے والا خودکار روبوٹک نظام تیار کیا ہے جس سے ریٹینا کی بیماریوں کے علاج میں سرجری کی درستی اور حفاظت میں نمایاں اضافہ ممکن ہو گا۔

چائنا ڈیلی کے مطابق یہ روبوٹ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن کے محققین نے تیار کیا ہے ۔ حالیہ مطالعے کے مطابق، اس نے جانوروں پر کیے گئے تجربات میں سب ریٹینل اور انٹراویسکولر انجکشنز 100 فیصد کامیابی کے ساتھ لگائے ۔ یہ تحقیق سائنس روبوٹکس جریدے میں شائع ہوئی ہے ۔ مطالعے کے مطابق آنکھوں کے مصنوعی ماڈلز، ایکس وائیوو سور کے اور زندہ جانوروں پر تجربات میں یہ روبوٹ دستی سرجری کے مقابلے میں اوسط پوزیشننگ غلطیوں کو تقریبا 80 فیصد اور سرجن کنٹرول شدہ روبوٹک سرجری کے مقابلے میں تقریبا 55 فیصد کم کر گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں