پودوں کے سانس لینے کا عمل دیکھنا ممکن ہوگیا،نئی تحقیق

پودوں کے سانس لینے کا عمل دیکھنا ممکن ہوگیا،نئی تحقیق

واشنگٹن (نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے پہلی بار پودوں کے سانس لینے کے عمل کو براہِ راست دیکھنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔

اس نئی سائنسی تحقیق کے ذریعے پودوں کے پتوں میں موجود باریک سوراخوں کی سرگرمی کو ریکارڈ کیا گیا ہے ، جو ہوا اور پانی کے تبادلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تحقیق امریکا کی یونیورسٹی آف الینوائے اربانا شیمپین کے سائنس دانوں نے کی ہے ۔ انہوں نے ایک جدید آلہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے پودوں کے پتوں میں موجود نہایت باریک سوراخوں، جنہیں سٹوماٹا کہا جاتا ہے ، کی سرگرمی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ نئی مشین کی مدد سے یہ عمل پہلی بار حقیقی وقت میں دیکھا گیا ہے ۔تحقیق کے دوران پتے کے ایک چھوٹے حصے کو ایک خاص ڈبے میں رکھا گیا، جہاں روشنی، درجہ حرارت، نمی اور ہوا کی مقدار کو قابو میں رکھا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں