ہاتھی کے گوبر سے تیار بے حد پسند کی جانے والی کافی

ہاتھی کے گوبر سے تیار بے حد پسند کی جانے والی کافی

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا میں ‘بے حد’ پسند کی جانے والی کافی میں ایسا کیا شامل کیا جاتا ہے جس سے اس کا ذائقہ منفرد بن جاتا ہے ۔

اس کافی کو اگر ایک حیران کُن کافی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا یہ کافی ‘بلیک آئوری’ کے نام سے جانی جاتی ہے ۔حال ہی میں ایک سائنسی مطالعے میں یہ راز افشا کیا گیا ہے کہ تھائی لینڈ میں تیار ہونے والی دنیا کی یہ منفرد ذائقے والی کافی کم تلخ کیوں ہوتی ہے ؟کافی کے بیجوں میں قدرتی طور پر پیکٹن نامی ایک مادہ موجود ہوتا ہے ، یہ پیکٹن عام کافی کو زیادہ تُرش بناتا ہے لیکن ‘بلیک آئوری’ میں کڑواہٹ بہت کم ہوتی ہے ، اس کی وجہ کافی کے بیجوں کو ایک پروسس سے گزارنا ہے ۔محققین نے دریافت کیا کہ ہاتھیوں کے معدے میں موجود مخصوص بیکٹیریا اس کافی کے ذائقے کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ کافی چیریز کھانے والے ہاتھیوں کے معدے میں ایسے بیکٹیریا کی بڑی تعداد موجود تھی جو پیکٹن کو توڑتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں