تاجروں نے پارکنگ پلازہ منتقلی کی تجویز مسترد کردی ،جمیل پراچہ

تاجروں نے پارکنگ پلازہ منتقلی کی تجویز مسترد کردی ،جمیل پراچہ

کراچی (این این آئی)گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو گورنر سندھ کی جانب سے پارکنگ پلازہ منتقلی پر تاجر رہنما کا ردعمل آ گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ روز گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو صدر میں واقع پارکنگ پلازہ میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس حوالے سے تاجر رہنما جمیل پراچہ کا بڑا موقف سامنے آ گیا ہے ۔گل پلازہ کے باہر تاجر رہنما جمیل پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو پارکنگ پلازہ منتقل کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ۔جمیل پراچہ نے کہا کہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو پارکنگ پلازہ منتقل کرنے کی تجویز مسترد کرتا ہوں۔ متاثرہ دکاندار کبھی بھی پارکنگ پلازہ میں کاروبار کے لیے راضی نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو دوسری جگہ منتقلی کے بجائے جلد از جلد گل پلازہ کی تعمیر نو کی جائے اور دکانیں تیار کر کے متاثرہ دکانداروں کے حوالے کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں