اپٹما کاسپر ٹیکس کو زیر التوا ریفنڈز سے ایڈجسٹ کرنیکا مطالبہ
کراچی(بزنس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ۔۔۔
حالیہ وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد عائد ہونے والی سپر ٹیکس کی ذمہ داری کو صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے کئی سالوں سے زیرِ التوا سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور دیگر واجب الادا ریفنڈز کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے ۔ بیان میں چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ بالخصوص برآمدات پر مبنی ٹیکسٹائل انڈسٹری گزشتہ کئی ماہ سے برآمدی آرڈرز میں کمی اور مجموعی طور پر خراب کاروباری ماحول کے باعث شدید مالی دباؤ کا شکار ہے جس کی وجہ سے صنعت اس قابل نہیں کہ سپر ٹیکس کی بھاری رقم ایک ہی قسط میں ادا کرسکے ۔کامران ارشد نے مطالبہ کیا کہ سپرٹیکس کی واجب الادا رقم کو طویل عرصے سے زیرِ التوا انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر ریفنڈ کلیمز جیسے ٹی یو ایف اور ڈی ایل ٹی ایل کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے ، جبکہ باقی رقم کو کاروبار دوست اور آسان اقساط میں تبدیل کیا جائے۔