اریجیت سنگھ کے ہوٹل میں کھانے کی قیمت صرف 40 روپے

اریجیت سنگھ کے ہوٹل میں کھانے کی قیمت صرف 40 روپے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کا ان کے آبائی شہر میں ایک ریسٹورنٹ ہے جہاں کھانے کی قیمت صرف 40روپے ہے ۔اریجیت کا ریسٹورنٹ ‘ہیشل’ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے شہر جیا گنج میں ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ بھارتی گلوکار کا خاندانی کاروبار ہے جسے ان کے والد چلا رہے ہیں۔اس ریسٹورنٹ میں لوگوں کے ایک مخصوص طبقے کو صرف 40 روپے میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے جس میں طلباء، مزدور اور بزرگ رہائشی شامل ہیں،اس ریسٹورنٹ کے مینیو میں پنجابی اور بنگالی کھانے شامل ہیں۔سبزیوں پر مشتمل کھانے کی پوری تھالی تقریباً 40 روپے میں دستیاب ہے اور طلباء کے لیے اس کی قیمت مزید کم کر کے صرف 30 روپے کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں